Home / پاکستان / مردشماری کرنے والے استاد کی ایک ایسی تصویر جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا

مردشماری کرنے والے استاد کی ایک ایسی تصویر جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا

teacher in karachi
کراچی۔(گیٹ نیوز) پاکستان بھر میں ان دنوں مردم شماری ہو رہی ہے اور مردم شماری کیلئے مقامی اساتذہ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو گھر گھر جا کر مردم شمار ی کے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں تاہم اسی دوران عملے کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس نے پاکستانیوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مردم شماری عملے کا ایک فرد جو کہ ایک ٹیچر ہے تھکاوٹ اور گرمی کی وجہ سے زمین پر بیٹھ کر فارم بھر رہا ہے، یہ تصویر کراچی میں صفائی کی مہم شروع کرنے والے مہم جو ادارے فکس اٹ کی طرف سے جاری کی گئی جس کے ساتھ ی پیغام بھی دیا گیا ہے کہ مردم شماری کیلئے آنے والے اساتذہ ہمارے نوکر نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے بہتر مستقبل کیلئے کام کر رہے ہیں ، اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے پیغام میں کہا کہ ان اساتذہ کو کم سے کم ایک کرسی اور پانی کا گلاس دیں کیونکہ یہ ہمارے لئے ہی کام کر رہے ہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

dr a q khan

پاکستان کیسے دوسرے ممالک سے آگے جا سکتا ہے ؟،ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتا دیا

کراچی۔(گیٹ نیوز) محسن پاکستان اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>