Home / پاکستان / سیہون شریف پر کروڑوں روپے نذرانہ آتا ہے وہ کہاں ہے ؟، آرمی چیف نے پیپلز پارٹی کے چھکے چھڑا دیئے

سیہون شریف پر کروڑوں روپے نذرانہ آتا ہے وہ کہاں ہے ؟، آرمی چیف نے پیپلز پارٹی کے چھکے چھڑا دیئے

ch nisar with army chief
اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) سیہون شریف پر دھماکے کے بعد ملک بھر سے عوام نے ایک ہی سوال کھڑا کر دیا کہ سیہون شریف پر کروڑوں روپے کے نذرانے آتے ہیں آخر ان کو سکیورٹی پر کیوں خرچ نہ کیا گیا کیونکہ کم تر سکیورٹی کے باعث درجنوں افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ، اسی حوالے سے وزیر داخلہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مجھ سمیت آرمی چیف جب جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے سند ھ کے چیف سیکریٹری سے سوال کیا کہ سیہون شریف آنے والے کروڑوں کے نذرانے کہاں ہیں تو ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ یہاں سکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی تھی لیکن سکیورٹی کے حوالے سے بھی جب سندھ کے چیف سیکریٹری سے سوال کیا گیا تووہ خاموش رہے ۔ واضح رہے کہ اس سانحہ کے بعد علاقے میں ہسپتال اور میڈیکل کی بہتر سہولیات نہ ہونے کے باعث متعدد زخمیوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی کیونکہ جائے وقوع سے ہسپتال 2گھنٹے سے بھی زائد مسافت کی دوری پر تھا جس کے باعث پیپلز پارٹی سندھ حکومت پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے کہ وہاں سالوں حکومت کرنے کے بعد بھی یہ اقدامات کیوں نہیں ہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

dr a q khan

پاکستان کیسے دوسرے ممالک سے آگے جا سکتا ہے ؟،ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتا دیا

کراچی۔(گیٹ نیوز) محسن پاکستان اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>