Home / سیاسی / مسلم لیگ ن کو جان کے لالے پڑ گئے، عدالت نے مریم ،حسن اور حسین نواز گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

مسلم لیگ ن کو جان کے لالے پڑ گئے، عدالت نے مریم ،حسن اور حسین نواز گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔پاکستان مسلم لیگ ن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور آج کے دن مسلم لیگ ن کیلئے اس وقت ایک بری خبر کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان کے دارالخلافہ کی احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر مریم نواز،حسن نواز ،حسین نواز اورنواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ، نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کو عدالت پیش نہ ہونے کیلئے استثنی دینے کی درخواست دی اور جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا ہے تاہم اس درخواست کا فی الحال کوئی جواب نہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی اگلی پیشی میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

new entry into pti

عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) کراچی میں پیش آنے والے واقعات نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>