Home / ورلڈ / مردہ خاتون نے بچے کو جنم دےدیا،لوگ ڈر کے مارے سہم گئے

مردہ خاتون نے بچے کو جنم دےدیا،لوگ ڈر کے مارے سہم گئے

dead women birth a chlid

نیو یارک ۔(گیٹ نیوز ) دنیا میںاکثر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جنہیں انسانی دماغ ماننے سے انکار کر دیتا ہے کیونکہ ایسے واقعات معمول سے بلکل ہٹ کر رونما ہوتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ پولینڈ میں پیش آیا ہے جہاں دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون نے بچے کو جنم د ےدیا جس کے بعد وہ خود بھی انتقال کر گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے نجی جریدے کو بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے حوالے سے اب کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ پولینڈ کے جنوبی شہر راکلا کے یونیورسٹی ہسپتال کے چلڈرن یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر باربرا کرولک اولینیک کا کہنا تھا کہ دماغی طور پر مردہ بچے کی حاملہ ماں کو زچگی کے لیے 55 دن تک مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا۔ 41 سالہ خاتون کو گزشتہ سال دماغی کینسر سنگین ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دیا۔بچہ جب پیدا ہوا تو اس کا وزن صرف ایک کلو گرام تھا جس کی وجہ سے اسے 3ماہ تک ہسپتال ہی رکھا گیا ،تین ماہ بعد بچے کا وزن تین کلو گرام ہو گیا اور صحت مند ہونے پر بچے کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>