Home / پاکستان / قوم کیلئے بڑی خوشخبری، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا

قوم کیلئے بڑی خوشخبری، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا

pak china
کراچی۔(گیٹ نیوز) پاکستان اور چین کے آپس میں دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوستی کے چرچے دنیا بھر میں ہوتے ہیں اور اسی دوستی کی بدولت چین نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کی ہے،تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی آواز بلند ہو گئی ہے۔ پاکستان میں چین کے نائب سفیر لیجیان چاؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اقتصادی راہداری کے ذریعے توانائی کے بڑے منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے پر خاص توجہ دی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ منصوبے جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے اور پاکستان کا ہر گھر روشن ہوگا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

dr a q khan

پاکستان کیسے دوسرے ممالک سے آگے جا سکتا ہے ؟،ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتا دیا

کراچی۔(گیٹ نیوز) محسن پاکستان اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>