Home / ورلڈ / ہنی مون کے بعد بیوی کا عاشق آ گیا،پھر وہ ہوا کہ شوہر بس دیکھتا ہی رہ گیا

ہنی مون کے بعد بیوی کا عاشق آ گیا،پھر وہ ہوا کہ شوہر بس دیکھتا ہی رہ گیا

boy took out others wife

ممبئی۔(گیٹ نیوز) بھارت میں ایک جوڑے کے حوالے سے انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب جوڑا ہنی مون منا کر واپس آیا تو ائیرپورٹ پر ہی اس کی بیوی غائب ہو گئی۔بھارتی جریدے کے مطابق یہ ‘ڈرامہ’ نئی دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رواں ہفتے پیر کی شام ہوا، جب ہمالیہ کے پہاڑوں میں ہنی مون سے واپسی پر مذکورہ شخص کی اہلیہ ایئرپورٹ کے واش روم گئیں اور پھر واپس نہیں آئیں۔ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ خاتون اپنے ہی کسی دوست کےساتھ غائب ہوئی ہیں۔بیوی شوہر کو واش روم کا کہہ کر گئی تو کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی واپس نہ آئی تب اسکے شوہر نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی،سکیورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا، جس میں دیکھا گیا کہ نیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس خاتون واش روم میں داخل ہوئیںتاہم جب باہر آئی تو اس نے برقعہ پہن رکھا تھا، شوہر کا اصرار تھا کہ یہ برقع پوش خاتون اسی کی بیوی ہے، بعد ازاں ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل کے باہر لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کو بھی اسکین کیا گیا جہاں سے پتہ لگا کہ خاتون کسی شخص کےساتھ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے غائب ہو گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واش روم میں خاتون کی کوئی ساتھی بھی موجود ہوگی، جس نے اسے برقع فراہم کیا، ان کا مزید کہنا تھا، ‘وہ جان بوجھ کر اپنا موبائل فون چھوڑ گئی ہوں گی، تاکہ انھیں ٹریس نہ کیا جاسکے’اور اس بات کا امکان ہے کہ وہ اپنے کسی دوست یا محبوب کے ساتھ فرار ہوئیں۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>