Home / ورلڈ / پاکستان کو جہنم سے کیوں تشبیہ دی ؟،بھارت میں سکھ وزیر دفاع پر برس پڑے

پاکستان کو جہنم سے کیوں تشبیہ دی ؟،بھارت میں سکھ وزیر دفاع پر برس پڑے

indian sikhs Love for pakistan

نئی دہلی۔(گیٹ نیوز) پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں تاہم یہ بات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ خراب حالات کے باوجود پاکستان نے بھارتی سکھوں کو پاکستان میں موجود مذہبی جگہوں پر آنے کےلئے ہمیشہ خوش آمدید کہا اور اسی حوالے سے پاکستان اور سکھوں کے مابین ایک نرم گوشہ پایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو جہنم سے تشبیہ دی تو بھارتی سکھ سیخ پا ہو گئے اور بھارتی وزیر دفاع کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پنجاب کے مصنف سکھ اتم جیت سنگھ نے کہا کہ گرو نانک پاکستان کی سرزمین پر پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے پاکستانی سرزمین سکھوں کےلئے باعث عزت ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرنے کی اجازت ہم ہر گز نہیں دیں گے جن کا استعمال بھارتی وزیر دفاع نے کیا۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

israel will be no more on world map in comig days

خطرے کی گھنٹی بج گئی،اسرائیل 23سال میں دنیا سے ختم ہو جائے گا

تہران۔(گیٹ نیوز) دنیا بھر میں اسرائیل اور مسلم ممالک کی قوتوں کی آپس میں لڑائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>