Home / سیاسی / احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

ishaq daar arrested
اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا عمل چل نکلا ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک اور بری خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت نے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی ہے جس کی وجہ آمدنی سے کئی گنا زائد اثاثے بتائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثوں میں نہایت کم عرصے میں 91فیصد اضافہ ہوا اور ان کے اثاثے 90لاکھ روپے سے بڑھ کر 83کروڑ 10لاکھ تک جا پہنچے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نکات پڑھ کر سناتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

new entry into pti

عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) کراچی میں پیش آنے والے واقعات نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>