Home / ورلڈ / خطرے کی گھنٹی بج گئی،اسرائیل 23سال میں دنیا سے ختم ہو جائے گا

خطرے کی گھنٹی بج گئی،اسرائیل 23سال میں دنیا سے ختم ہو جائے گا

israel will be no more on world map in comig days

تہران۔(گیٹ نیوز) دنیا بھر میں اسرائیل اور مسلم ممالک کی قوتوں کی آپس میں لڑائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سخت حملے کیئے جاتے ہیں ، ایک عام رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ عراق،شام،افغانستان کے حالات خراب کرنے میں اسرائیل کا بڑا ہاتھ ہے یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں لڑنے والے مقامی گروپ اسرائیل کے سخت مخالف ہیں۔اسی حوالے سے حال ہی میں ایک فارسی جریدے کو انٹرویودیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار اور ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل محمد علی فلکی نے بتایا کہ آئندہ 23برسو ں میں دنیا کے نقشے سے اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا اور اس حوالے سے شیعہ فریڈم آرمی تشکیل دی گئی ہے جو اسرائیلی سرحدوں پر دستک دے رہی ہے تاہم یہی آرمی شام اوعراق میں بھی دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے اس لئے اسرائیل کےساتھ براہ راست مقابلے کےلئے وقت درکار ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس آرمی کو اچھی تربیت اور ہتھیاروں کے استعمال سکھایا جاتا ہے،جنرل فلکی نے اپنے ہمسایہ ملک کے افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30سال افغانیوں کو پناہ دی تاہم یہاں سے ایران کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا اور نہ ہی کوئی ایسا لیڈر نکل سکا، اگر یہی ہم حزب اللہ،یمنی حوثیوں اور بحرین کے اہل تشیع پر توجہ دیتے تو اس وقت ہماری طاقت میں اس سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہوتا۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>