Home / کاروبار / اب پاکستانی عوام کا سستا اور اچھا گھر بنانے کا خواب پورا ہو گا

اب پاکستانی عوام کا سستا اور اچھا گھر بنانے کا خواب پورا ہو گا

new model of homes
اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) اپنا گھر بنانا اور اچھا گھر بنانا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور بہت سے لوگ تو صرف اپنا گھر بنانے کی خاطر اپنی ساری زندگی کی کمائی اسی پر لگا دیتے ہیں،لیکن اب یہ کام آسان کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی کمپنی پاکستانیو کی مدد کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی گھر بنانے والی کمپنی تعمیر ایل ایل سی پاکستان میں سستے اور معیاری گھر بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہے۔ کمپنی کے وفد نے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان میں سروے بھی کیا ۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی پاکستان میں 500ملین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر یو ای اے کی یہ کمپنی پاکستان میں گھر بنانے پر سرمایہ کاری کرتی ہے تو اس سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو معیاری گھر بھی دستیاب ہوں گے اور رہائش کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

royal service in pakistan

غریبوں کی سنی گئی، لگثر ی بس اور کرایہ صرف ایک روپیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>