Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / بجلی کے بل ادا کرنے والا کام ہوا پرانا، اب حکومت عوام کو بل کی ادائیگی کرےگی

بجلی کے بل ادا کرنے والا کام ہوا پرانا، اب حکومت عوام کو بل کی ادائیگی کرےگی

net metering

لاہور۔(گیٹ نیوز) پاکستان میں لوڈشیڈنگ ایک دیرینہ مسئلہ بن چکا ہے جس پر عوام سالوں سے احتجاج کر رہی ہے لیکن اس کے باوجودلوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے اور گرمیوں میں تو پاکستان کے دیہی علاقوں میں بجلی بس اپنی شکل دکھانے آتی ہے اور پھر چلی جاتی اور دوسرا مسئلہ بجلی کے بلوں کا ہے،عوام سراپہ احتجاج ہے کہ جب آدھے سے زیادہ وقت لوڈ شیڈنگ میں گزرتا ہے تو پھر بجلی کے بل اتنے زیادہ کیوں؟۔ لیکن اب شاید اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالنے کا وقت آ چکا ہے اور اب عوام بل ادا نہیں کرے گی بلکہ حکومت عوام کو بل کی ادائیگی کرے گی کیونکہ اب ایسا نظام متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد صارفین اپنی ضرورت کی بجلی استعمال کرنے کے بعد حکومت کو بیچا کریں گے۔ اس نظام کے تحت اسلام آبا د میں نیٹ میٹرنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں آئیسکو کے چئیرمین نے شمسی نظام سے چلنے والے اس سسٹم کا اسلام آباد کے رہائشی کے گھر کامیاب افتتاح ۔ آئیسکو کے چئیر مین نے بتایا کہ اس سسٹم کی مدد سے صارفین نے خود بجلی بنا سکیں گے بلکہ اضافی بجلی حکومت کو بھی فروخت کریں گے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

rain in lahore

گرمی سے گھبرائی عوام کیلئے خوشخبری، بارشوں کے سلسلے سے گرمی نظر نہ آئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>