Home / سیاسی / مسلم لیگ کو بڑا جھٹکا،سینئر ترین رہنما نے بغاوت کر دی

مسلم لیگ کو بڑا جھٹکا،سینئر ترین رہنما نے بغاوت کر دی

zulfiqar khusa stand against pmln

لاہور۔(گیٹ نیوز) پانامہ لیکس کے بعد حکومت پر جیسے جیسے دباﺅ بڑھتا گیا تو اسی وجہ سے ایسی خبریں بھی گردش کرتی رہیں جن میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے اندر کئی دھڑے بن رہے ہیں جو حکومت کے خلاف کسی بھی وقت کھڑے ہو سکتے ہیں ، تاہم اب مسلم لیگ کے ناراض سینئر ترین رہنما سردار ذوالفقار رلی کھوسہ نے بغاوت کا اشارہ دےدیا ہے، ذوالفقار علی کھوسہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اپوزیشن اتنی مظبوط نہیں ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دے تاہم عوام نے عمران خان اور طاہر القادری کے موقف کی حمایت کی ہے۔ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھاوہ مسلم لیگ ن کے مزید ایسے بہت سے رہنماﺅں کےساتھ رابطے میں ہیں جو حکومت کی پالسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ ایک ایسے وقت پر میدان میں آ گئے ہیں جب حکومت ایک نازک دور سے گزر رہی ہے اور ذوالفقار کھوسہ حکومت کو گہرا زخم دے سکتے ہیں۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ishaq daar arrested

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا عمل چل نکلا ہے اور سابق وزیر اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>