Home / پاکستان / پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا سب سے بڑا کارندہ بے نقاب،نام پر کسی کو یقین نہ آئے

پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا سب سے بڑا کارندہ بے نقاب،نام پر کسی کو یقین نہ آئے

terrorist networks in pakistan
لاہور۔(گیٹ نیوز) پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس نے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اورانہی قربانیوں کے دیکھتے ہوئے پاکستان سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اس حوالے سے کاروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا اور خاطر خواہ پیش رفت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ایک اہم کامیابی ملی ہے اور پاکستان میں دہشتگردوں کو پناہ دینے اور سہولت کار بننے والے بڑے نیٹورک کو بے نقاب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد اللہ بروہی دہشتگردوں کو افغانستان سے پاکستان لانے کا کام کرتا ہے جبکہ حفیظ بروہی ان کی پاکستانی علاقوں میں منتقلی کا کام کرتا ہے اور مولوی نصیر خودکش بمباروں کو محفوظ مقام مہیا کرتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیمیں تحریک طالبان اور جماعت الاحرار پاکستان کے مختلف صوبوں میں بد امنی پھیلانے اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں تاہم اب ان تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

dr a q khan

پاکستان کیسے دوسرے ممالک سے آگے جا سکتا ہے ؟،ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتا دیا

کراچی۔(گیٹ نیوز) محسن پاکستان اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>