Home / پاکستان / پاکستان کے ایسے صوبے سے تیل اور گیس کے ذخائر مل گئے جہاں کسی کی توجہ نہ تھی

پاکستان کے ایسے صوبے سے تیل اور گیس کے ذخائر مل گئے جہاں کسی کی توجہ نہ تھی

new oil and gas in pakistan

پشاور۔(گیٹ نیوز) دنیا بھر کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان دنیا کے ایسے حصے میں واقع ہے جہاں قدرتی وسائل کی بھر مار ہے تاہم پاکستان میں کرپشن اور انفراسٹکچر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور پاکستانی عوام ان وسائل سے محروم ہے اور ابھی تک لوگوں کی ایک بڑی تعداد خط غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہے۔ تاہم اب پاکستان کے ایسے حصے سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہواہے جس کی طرف کسی نے توجہ ہی نہ دی تھی، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے جوہنگری کی کمپنی کی محنت کی بدولت یہ خوشخبری پاکستانی عوام کو ملی،ہنگری کی یہ پاکستان میں ساتویں دریافت ہے جسے اب تک کی سب سے بڑی دریافت کہا جا رہا ہے ۔ہنگو سے یومیہ ساڑھے 3ہزار بیرل تیل حاصل کیا جا سکے گا جبکہ جبکہ گیس کا پریشر5822پی ایس آئی بتایا گیا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور لوگوں کے روزگار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

dr a q khan

پاکستان کیسے دوسرے ممالک سے آگے جا سکتا ہے ؟،ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتا دیا

کراچی۔(گیٹ نیوز) محسن پاکستان اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>