Home / سیاسی / نواز شریف کی چال ناکام، تحریک انصاف نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا نہیں تھا

نواز شریف کی چال ناکام، تحریک انصاف نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا نہیں تھا

nawaz sharif in trouble
اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سے مچنے والی ہلچل ابھی تک ختم نہ ہو سکی ہے جس کی وجہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونا اور دوسری جانب چئیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ ہے،چئیرمین نیب جس کی تقرری کیلئے وزیر اعظم کی قائد حزب اختلاف سے مشاورت ضروری ہے اب اس معاملے میں بھی تحریک انصاف بڑی جیت حاصل کرنے جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا عہدہ خطرے میں پڑگیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے حصول کے لئے ایم کیو ایم اور کئی دوسری پارٹیوں کی حمایت حاصل کر لی ہے جس پر مسلم لیگ ن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس سے قبل کہیں نہ کہیں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن لیڈر کی حمایت حاصل ہوتی تھی تاہم پی ٹی آئی کے پاس یہ عہدہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور چئیرمین نیب کی تقرری بھی اب مکمل حکومتی اختیار میں نہ ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی 121نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کے ساتھ 47نشستیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے پاس 32تاہم اب اب تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ بھی اتحادی شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 66جبکہ پیپلز پارٹی کی تعداد 52تک رہ جائے گی۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

new entry into pti

عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) کراچی میں پیش آنے والے واقعات نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

>